یکشنبه 23/مارس/2025

فلسطینی مزاحمت کا ہفتے کے روز معاہدے کے تحت تین اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان

جمعہ 14-فروری-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

فلسطینی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ وہ قابض اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے کے اندر قیدیوں کی چھٹی کھیپ میں مزید تین اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے گی۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ مزاحمت نے کل ہفتے کو 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے جمعہ کو ایک مختصر بیان میں کہا کہ جن قیدیوں کو رہا کیا جائے گا ان میں ساشا الیگزینڈر ٹربنوف، ساگی ڈیکل ہان اور یائر ہارن شامل ہیں۔

اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے اعلان کیا کہ وہ تبادلے کے معاہدے کے چھٹے بیچ روسی نژاد اسرائیلی الیگزینڈر ٹربینوف کو رہا کرے گا۔

دوسری طرف قابض وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ "حماس سے آنے والے قیدیوں کی فہرست ہمارے لیے قابل قبول ہے۔ بعد ازاں نام وصول کرنے کی اجازت میں ترمیم کی گئی۔

عبرانی ویب سائٹ واللا نے رپورٹ کیا کہ قابض حکام نے حماس کی طرف سے فہرست آنے کے بعد قیدیوں کے اہل خانہ کو رہائی کے لیے مطلع کردیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ فوجی سنسرشپ نے غزہ سے کل رہا ہونے والے قیدیوں کے ناموں کی اشاعت کی اجازت دی۔

امریکی "ایکسیس‘‘ نے سینئر اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے اور معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد پر پیدا ہونے والے بحران کو اگلے ہفتے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

حماس نے کل جمعرات کو اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ جنگ بندی پر عمل درآمد جاری رکھے گی، جس میں طے شدہ ٹائم ٹیبل کے مطابق قیدیوں کا تبادلہ بھی شامل ہے، جب کہ اسرائیلی ذرائع نے ہفتے کے روز اس معاہدے کے جاری رہنے اور قیدیوں کی رہائی کے بارے میں امید ظاہر کی ہے۔

ذرائع نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد کرنے کے لیے رابطوں تصدیق کی اور ثالثوں نے انسانی ہمدردی کے پروٹوکول سمیت معاہدے کی تمام شرائط پر عمل درآمد کے لیے فریقین کو شرائط پر عمل درآمد جاری رکھنے پر زور دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کے بعد پہلی بار موبائل ہومز اور بھاری مشینری غزہ کی پٹی میں داخل ہونا شروع ہو جائے گی۔

اسرائیلی ذرائع نے انکشاف کیا کہ یہ سامان منظوری کے بعد اسرائیلی کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہو جائے گا۔

تصویروں میں موبائل گھروں سے لدے ٹرک اور ملبہ ہٹانے والی بھاری کرینیں رفح کراسنگ کے مصری طرف قطار میں کھڑے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کے انتظار میں دکھائی دیتی ہیں

مختصر لنک:

کاپی