طولکرم – مرکزاطلاعات فلسطین
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہےکہ اس نے طولکرم میں نور شمس کیمپ کے اندر قابض فوج کے ایک پیادہ دستے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔
بٹالین نے بدھ کے روز ایک فوجی بیان میں کہا کہ وہ القدس بریگیڈ اور مزاحمتی دھڑوں کے ساتھ مل کر حملے کے مقام کی طرف پیش قدمی کرنے والی صہیونی پیادہ فوج پر سخت حملہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔ اس حملے میں شمس کیمپ کے المنشیہ محلے میں قابض فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔
قبل ازیں القسام بریگیڈز نے اعلان کیا تھا کہ اس کے مجاھدین نے طولکرم کیمپ میں ایک گھر کے اندر موجود اسرائیلی انفنٹری فورس کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
القسام بریگیڈز نے بتایا کہ اس نے گولیوں کی بھاری بیراج سے قابض اسرائیلی فوج کو نشانہ بنایا، جس سے قابض فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی۔
ایک اور کارروائی میں القسام بریگیڈز نے منگل کو اعلان کیا کہ اس نے مغربی کنارے کے شمال میں طولکرم کے نور شمس کیمپ کے المنشیہ محلے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ مسلح تصادم میں دشمن کو جانی نقصان پہنچایا۔
قابل ذکر ہے کہ ایک مزاحمت کار آج نور شمس کیمپ میں قابض فوج کے ساتھ جھڑپ کے دوران شہید ہوگیا۔ قابض فوج نے اس کی لاش قبضے میں لے لی۔
نور شمس کیمپ میں مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے درمیان دوبارہ جھڑپیں ہوئیں، کیمپ اور طولکرم پر کئی دنوں سے جاری جارحیت جاری ہے جس میں مزید شدت آگئی ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ مزاحمت کاروں نے نور شمس کیمپ میں المنشیہ محلے پر حملہ کرنے والی فورس کو نشانہ بناتے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کیا۔