دوشنبه 24/مارس/2025

غزہ کے اطراف یہودی آباد کاروں کے مظاہرے، معاہدے کو جاری رکھنے کا مطالبہ

بدھ 12-فروری-2025

مقبوضہ بیت المقدس – مرکز اطلاعات فلسطین

یہودی آباد کاروں نے منگل کی شام غزہ کی پٹی کے لفافے میں مظاہرہ کیےاور غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے کہا کہ آباد کاروں نے قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے معاہدے کو جاری رکھنے کا مطالبہ کرنے کے لیے غزہ کی پٹی کے قریب ایک سڑک کو بند کردیا۔

یہودی بستیوں اور شہروں میں آباد کاروں کی طرف سے آئے روز مظاہرے دیکھنے میں آ رہے ہیں جو باقی ماندہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی تک معاہدے پر عمل درآمد جاری رکھنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی