پنج شنبه 20/مارس/2025

نیٹزاریم محور سے قابض فوج کا انخلاء ہمارے عوام کی عزم کی فتح ہے:حماس

اتوار 9-فروری-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ تحریک نے زور دے کر کہا ہے کہ غاصب صیہونی فوج کا نیٹزاریم محور سے انخلاء ہمارے عوام کےعزم اور مزاحمت کی فتح ہے۔ ہماری بہادر مزاحمت کی استقامت اور بہادری کا تاج ہے اور دہشت گرد دشمن کی جارحیت کے اہداف کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

حماس نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں ہمارے فلسطینی عوام نے اپنی سرزمین پر استقامت اور لازوال قربانیوں کے ذریعے اور القسام بریگیڈز کی قیادت میں مزاحمت میں اپنے بیٹوں کی قربانیوں اور بہادری کے ذریعےاس کی فسطائی دشمن کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی۔

انہوں نے زور دیا کہ آج اس انخلاء کو مکمل کرنے کے بعد وسطی غزہ کی پٹی کو اس کے شمالی حصے سے دوبارہ جوڑنے، شمالی غزہ کی پٹی میں بے گھر ہونے والوں کی ان کی زمینوں اور گھروں میں واپسی ،قیدیوں کے تبادلے کی کارروائیوں کو جاری رکھنے ہمارے قیدیوں کو قابض دشمن کی جیلوں سے آزاد کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق قابض اسرائیلی فوج اتوار کی صبح غزہ شہر کے جنوب میں واقع شہدا کوریڈور (نیٹزاریم) محور سے پیچھے ہٹ گئیں۔

اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے نیٹزاریم سے قابض افواج کے مکمل انخلاء کا اعلان کیا۔

مختصر لنک:

کاپی