چهارشنبه 12/مارس/2025

لبنان پر اسرائیلی حملے میں 6 افراد شہید ، 2 زخمی

اتوار 9-فروری-2025

بیروت – مرکزاطلاعات فلسطین

ہفتے کی شام مشرقی لبنان کے پہاڑی سلسلے کے مضافات میں واقع علاقے الشعرہ پر قابض اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں چھ افراد شہید اور دو زخمی ہو گئے۔

قومی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ مشرقی لبنان کے پہاڑی سلسلے کی ڈھلوان پر واقع قصبے جنتا سے متصل "الشعرہ” کے علاقے پر دشمن کے ڈرون کے حملے میں شہد ہونے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے جب کہ دو زخمی ہیں۔

قابض فوج نے درجنوں بار لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور چھاپے مارے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی