تہران – مرکز اطلاعات فلسطین
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی قیادت کونسل کے سربراہ اور اراکین نے آج بروز ہفتہ تہران میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
اس اجلاس کے آغاز میں حماس قیادت کونسل کے سربراہ محمد اسماعیل درویش نے غزہ میں مزاحمت کی عظیم فتح پر رہبر انقلاب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ "ہم پر امید ہیں کہ غزہ میں مزاحمت کی فتح کے دن اسلامی انقلاب کی فتح کی سالگرہ کے ساتھ ساآئے ہیں‘۔
حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے بھی رہبر انقلاب اسلامی کو غزہ میں مزاحمت کی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ "ہم آج ملاقات کے لیے آئے ہیں۔ ہم سب کو فخر ہے۔ یہ عظیم فتح ہماری اور اسلامی جمہوریہ کی مشترکہ فتح ہے”۔
اس موقعے پر آیت اللہ خامنہ ای نے غزہ کے شہداء بالخصوص قائد اسمٰعیل ہنیہ شہید کی یاد تازہ کرتے ہوئےحماس کے قائدین کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: خدا تعالیٰ نے آپ کو اور اہل غزہ کو عزت اور فتح سے نوازا ہے۔غزہ کو قول ربانی کا نمونہ بنایا ہےکہ’کتنے ہی قلیل تعداد والے گروہ نے کثیر تعداد والے گروہ پر غلبہ حاصل کیا۔ اور اللہ صبر کرنے والوں کےساتھ ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ "تم نے صیہونی وجود کو شکست دی اور حقیقت میں تم نے امریکہ کو شکست دی۔ خدا کا شکر ہے کہ تم نے انہیں ان کے کسی بھی اہداف کو حاصل کرنے نہیں دیا۔”
آیت اللہ خامنہ ای نے مزاحمت کے ڈیڑھ سال کے دوران غزہ کے عوام کے مصائب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس تمام مصائب اور قربانیوں کا نتیجہ بالآخر باطل پر حق کی فتح تھا۔ غزہ کے عوام ان تمام لوگوں کے لیے نمونہ بن گئے جنہوں نے مزاحمت کے لیے اپنے دلوں کو جوڑ رکھا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حماس کے مذاکرات کاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے معاہدے کی کامیابی کو ایک عظیم امر قرار دیا۔ ان کہنا تھا کہ آج تمام عالم اسلام اور مزاحمت کے تمام حامیوں کا فرض ہے کہ وہ غزہ کے عوام کے دکھ اور درد کو دور کرنے میں ان کی مدد کریں‘۔
انہوں نے ایمان کو دشمن کے خلاف مزاحمتی محاذ کا بنیادی عنصر اور غیر متناسب ہتھیار قرار دیا اور فرمایا: اس ایمان کی بدولت اسلامی جمہوریہ ایران اور مزاحمتی محاذ دشمنوں کے سامنے کمزوری محسوس نہیں کرے گا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران اور عوام کے خلاف امریکہ کی حالیہ دھمکیوں کا ذکر کرتے ہوئے زور دیا کہ "اس طرح کی دھمکیوں کا ہماری قوم، ہماری حکومت ، نیز ملک کے کارکنوں اور نوجوانوں کی ذہنیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا”۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین کے دفاع اور فلسطینی عوام کی حمایت کا مسئلہ بھی ایرانی عوام کے ذہنوں میں ایک ناقابل تردید مسئلہ ہے اور یہ مسئلہ حل ہو چکا ہے۔ مسئلہ فلسطین ہمارے لیے ایک اہم مسئلہ ہے اور فلسطین کی فتح ہمارے لیے بھی یقینی فتح ہے‘۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ حتمی فتح بالآخر فلسطینی عوام کی ہی ہوگی، کہا کہ "واقعات اور اتار چڑھاو سے شک پیدا نہیں کرنا چاہیے، بلکہ ہمیں ایمان، امید اور الہی مدد کی امید کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے”۔
ملاقات کے دوران حماس کی قیادت کونسل کے سربراہ محمد اسماعیل درویش، غزہ میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ،مغربی کنارے میں حماس کے سربراہ زاہر جبارین نے شہید مزاحمتی رہنماؤں شہید اسماعیل ہنیہ، حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل، حسن نصر اللہ اور حسن نصراللہ اور دوسرے رہ نماؤں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔