پنج شنبه 20/مارس/2025

نئے اسرائیلی آرمی چیف کی فلسطینیوں کو فنا کے گھاٹ اتارنے کی دھمکی

پیر 3-فروری-2025

جنین – مرکزاطلاعات فلسطین

قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین کیمپ پر چودہویں روز اورطولکرم پر آٹھویں روز بھی جارحیت جاری رکھی ہے۔ اس دوران طوباس کے جنوب میں واقع قصبے طمون میں مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے درمیان جھڑوں کی اطلاعات ہیں۔

ادھر اسرائیلی فوج کے نئے آرمی چیف فلسطینیوں کو تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ صہیونی آرمی چیف جنرل ازمیر کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینیوں کو فنا کے گھاٹ اتار دیں گے۔

جنین میں قابض اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ میں 4 رہائشی محلوں کو دھماکے سے اڑا دیا،۔الدمج اور الحواشین محلوں، محیوب سٹریٹ کے علاقے اور الاسیر مسجد کے آس پاس کی عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نےمکانات کو اڑانے کے لیے بارودی مواد کی بھاری مقدار گاڑیوں پر منتقل کی۔ اس سے قبل گذشتہ چند روز کے دوران وہاں کے مکینوں کو جبر ی نقل مکانی پر مجبور کیا گیا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ قابض فوج نے مکانات کو بلڈوز کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ کیمپ کے اندر نئی سڑکیں بنائیں اور جنین کے تمام علاقوں میں فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی جنہوں نے درجنوں مکانات کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کردیا۔

قابض فوج نے جنین کیمپ گذشتہ روز 21 گھروں پر بمباری کرے اور بعض کو بارودی دھماکوں سے اڑا دیا تھا۔

اکیس جنوری سے قابض اسرائیلی فوج نے جنین شہر اور اس کے کیمپ میں فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے، جس کے نتیجے میں اتوار کی صبح تک 25 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اس سے قبل گذشتہ پیر کو اپنی جارحیت میں توسیع کرتے ہوئے طولکرم (شمالی) شہر کو بھی شامل کیا گیا تھا جہاں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔

طولکرم میں قابض فوج کا شہر اور اس کے کیمپوں میں مسلسل آٹھویں روز بھی فوجی آپریشن جاری ہے۔

ادھر اسرائیلی چیف آف اسٹاف مقرر ہونے کے ایک دن بعد ایال ازمیر نے فلسطینیوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

جنرل ازمیر نے کہا کہ "2025 لڑائیوں اور فوجی چیلنجوں سے بھرپور سال ہو گا”۔

ایک درپردہ دھمکی میں امیر نے تورات کی ایک عبارت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "میں اپنے دشمنوں کا پیچھا کروں گا اور ان پر قابو پاوں گا، اور جب تک میں انہیں تباہ نہ کر دوں گا واپس نہیں آؤں گا”۔

قابل ذکر ہے کہ سات اکتوبر 2023ء سے قابض اسرائیلی فوج نے مشرقی بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں اپنی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کردیا ہے جس کے نتیجے میں 900 سے زائد فلسطینی شہید، 6700 کے قریب زخمی اور 14300 کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی