غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے زور دے کر کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی دہشت گردی اور قتل عام دشمن کے غاصبانہ تسلط کے خلاف مزاحمت "نہیں روکے گی۔ حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم فلسطینی علاقوں کے غاصب ریاست کے ساتھ الحاق اور نقل مکانی کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔
حماس نے آج اتوار کو ایک اخباری بیان میں قباطیہ کے ان بہادر شہداء کی شہادت پر سوگ کا اعلان کیا۔ حماس نے ان نوجوانوںکی شہادت کو قابض فوج کی وحشیانہ دہشت گردی کا نتیجہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ "قابض اسرائیل نے ہمارے لوگوں کے خلاف اپنے جرائم میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے۔ اس نےمغربی کنارے پر اپنی وحشیانہ بمباری اور دہشت گردی تیز کر دی ہے۔ ہم نے گذشتہ شام کو دیکھا جب دشمن کے جنگی طیاروں نے قباطیہ اور جنین۔ یہ جارحیت دشمن کے جنگی جرائم اور خطرناک عزائم کی عکاسی کرتی ہے۔
حماس نے نشاندہی کی کہ قابض فوج قتل وغارت گری، مسلسل چھاپوں کے ساتھ جنین پر بارہویں دن اور طولکرم پر مسلسل چھٹے دن شدید جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ صہیونی دشمن کی یہ جارحیت فلسطینی قوم کی مزاحمت کو کمزور کرنے میں کامیاب نہیں ہوگی۔ فلسطینی قوم نے آزادی کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کا عزم کرکھا ہے۔
حماس نے مغربی کنارے میں تمام قومی اور عوامی کوششوں کو متحد کرنے پر زور دیا ہے تاکہ اس وحشیانہ جارحیت کو پسپا کرنے کے لیے مزید قوت پیدا کی جاسکے۔
خیال رہے کہ گذشتہ شام جنین شہر اور قباطیہ قصبے پر اسرائیلی بمباری میں کم سے کم پانچ فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔