پنج شنبه 20/مارس/2025

یہودی شرپسندوں نے وادی اردن میں مسجد نذرآتش کردی

اتوار 2-فروری-2025

مغربی کنارہ – مرکزاطلاعات فلسطین

اتوار کی صبح انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے غرب اردن کے شمالی علاقے اریحا کے شمال میں واقع گاؤں عرب الملیحات میں ایک مسجد کو نذر آتش کر دیا۔ یہودی شرپسندوں نے علاقے میں ایک زرعی ٹریکٹر کو بھی جلا دیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ آباد کاروں نے گاؤں میں گھس کر مسجد اور زرعی ٹریکٹر کو آگ لگا دی۔ یہودی آباد کار اشتعال انگیز کارروائی کے بعد موقعے سے فرار ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ مسجد کو آگ لگانے والے صہیونی شرپسندوں کو قابض صہیونی فوج کی طرف سے تحفظ فراہم کیا گیا تھا۔

ایک ویڈی وفوٹیج مسجد کو لگی آگ دیکھی جا سکتی ہے۔ شہری دفاع اور فائر بریگیڈ کے عملے کے پہنچنے تک مسجد مکمل طور پر جل کر راکھ بن چکی تھی۔

المعرجات میں عرب الملیحات کمیونٹی کو آباد کاروں کے بار بار حملوں کا سامنا ہے، جو شہریوں اور ان کی املاک پر حملہ کرتے ہیں اور ان کے مویشیوں کو چراتے اور مارتے ہیں۔

المعرجات کے لوگ آباد کاروں کے ساتھ روزمرہ کی کشمکش میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ ان شرپسندوں کو قابض حکومت کی طرف سے مکمل طور پر تحفظ حاصل ہے۔

مغربی کنارے کی مساجد پر آباد کاروں کے حملے نئی بات نہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ 12/20/2024 کو ہوا، جب آباد کاروں نے شمال میں سلفیت شہر کے قریب مردا قصبے میں "بر الوالیدین” مسجد کو نذر آتش کر دیا۔

یہودی آباد کاروں نے مسجد کی بیرونی دیواروں پر عبرانی میں فلسطینیوں، عربوں اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز نعروں کی چاکنگ کی بھی کی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی