پنج شنبه 20/مارس/2025

اتوار کو سینکڑوں آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، مقدس مقام کی بے حرمتی

اتوار 2-فروری-2025

مقبوضہ بیت المقدس – مرکزاطلاعات فلسطین

سینکڑوں آباد کاروں نے آج اتوار کے روز قابض اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔ دوسری جانب فلسطینی مذہبی جماعتوں نے قبلہ اول کے ساتھ ربط مزید مضبوط بنانے اور یہودی بلوائیوں کی ناپاک سازشوں کو ناکام بنانے پر زور دیا ہے۔

بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کے محکمے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج اتوار کو دسیوں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔

عینی شاہدین بے بتایا کہ یہودی آباد کاروںنے گروپوں کی شکل میں مراکشی دروازے سے قبلہ اول پر دھاوا بولا اور وہاں پر اشتعال انگیز حرکت کے ساتھ تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات بھی ادا کیں۔

قبل ازیں قابض صہیونی فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ کے اطراف ور پرانے بیت المقدس شہر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا تھا۔ اسرائیلی فوج کی تعیناتی قبلہ اول پر آباد کاروں کے دھاووں کو منظم کرنے اور انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے کی گئی تھی۔

ادھر بیت المقدس کے باشندوں نے یہودی آباد کاروں کا مقابلہ کرنے اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے لیے رخت سفر باندھیں اور اپنا زیادہ سےزیادہ وقت مسجد میں گذاریں۔

مختصر لنک:

کاپی