شنبه 22/مارس/2025

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات، گرفتاری مہم بھی جاری

اتوار 2-فروری-2025

مغربی کنارہ – مرکزاطلاعات فلسطین

قابض اسرائیلی فوج نے اتوار کی صبح سویرے مغربی کنارے کے کئی علاقوں میں چھاپوں اور دراندازی کے دوران گرفتاری مہم شروع کی۔ دوسری جانب غرب اردن کے کئی شہروں میں قابض فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

رام اللہ میں قابض فوج نے شہر کے مغرب میں واقع قصبے دیر قدیس میں ان کے گھروں پر چھاپہ مار کر دو نوجوانوں موئنس قطوسہ اور محمد ہاشم قطوسہ کو گرفتار کر لیا۔

قابض فوج نے رام اللہ کے قصبوں کفر نعمہ، کفر مالک اور اللبن الشرقیہ پر دھاوا بول دیا۔ انہوں نےسند وہیب، طارق زیاد عارف، احمد رسمی عویس اور محمد موید سمارہ کو گرفتار کر لیا۔

قابض فوج نے نوجوان ینال عماد بنی عودہ کو طوباس کے جنوب میں واقع طمون میں اس کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد گرفتار کیا۔ اس جگہ قابض فوجیوں اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم پر مسلسل ساتویں روز بھی جاری قابض فوج کی جارحیت کے دوران قابض فوج نے عتیل قصبے سے عزالدین جاد حجہ اور الجروشیہ گاؤں سے مصعب زیاد غنیم کو گھروں پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔

گرفتار ہونے والوں میں طولکرم کیمپ سے تعلق رکھنے والے قیدی ماجد حدایدہ کے والد شہری محمد حدیدہ بھی
کو بھی حراست میںلے لیا۔

قابض فوج نے جنین کے قریب ایک ناکے پر انابتا قصبے سے جاسر ایاد ابو عصل کو بھی گرفتار کیا۔

قابض فوج نے جنوبی مغربی کنارے میں کنٹینر چوکی کے قریب طالبات کو اس وقت شدید زدوکوب کیا جب وہ سکول جا رہی تھیں۔

قابض فوج نے بیت لحم کے جنوب میں المنشیہ گاؤں کے داخلی راستے پر ناکہ لگایا اور شہریوں کی گاڑیوں کی تلاشی لی اور ان کی شناختی کارڈ چیک کیے۔

مختصر لنک:

کاپی