پنج شنبه 20/مارس/2025

حماس کی مغربی کنارے میں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف عوامی اتحاد اور مزاحمت کی اپیل

اتوار 2-فروری-2025

مغربی کنارہ – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مغربی کنارے میں قومی اور عوامی کوششوں کو قابض صہیونی فوج اور یہودی انتہا پسند آباد کاروں کی دہشت گردی کے خلاف متحد کرنے پر زور دیا ہے تاکہ قابض دشمن کی وحشیانہ جارحیت کو پسپا کرنے کے لیےقوت فراہم کی جا سکے۔ حماس نے غرب اردن میں قابض دشمن کے خلاف مزاحمت تیز کرنے اور ہر جگہ دشمن کا مقابلہ کرنے پر زور دیا۔

حماس نے ہفتے کی شام ایک پریس بیان میں کہا کہ قابض صیہونیوں نے ہمارے عوام کے خلاف اپنے جرائم میں اضافہ جاری رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے مغربی کنارے پر اپنی وحشیانہ بمباری تیز کر دی ہے۔ ہم نے اس شام کو دیکھا جب جنگی طیاروں نے جنین کے قصبے قباطیہ کو نشانہ بنایا۔

حماس نے قباطیہ کے بہادر شہداء کی شہادت پر سوگ کا اعلان کیا جو اس نئے وحشیانہ قتل عام کے نتیجے میں مارے گئے۔بیان میں زور دیا گیا ہے مغربی کنارے میں مزاحمت نہیں رکے گی اور قابض دشمن کی طرف سےغرب اردن کے الحاق اور نقل مکانی کے منصوبے کو مسلط کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہو جائیں گی۔ دشمن کا مقدر مزید ذلت اور شکست کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ جنین پر بارہویں روز اور طولکرم پر مسلسل چھٹے روز قابض فوج کے ہاتھوں قتل مسلسل چھاپے اور شدید جارحیت ہمارے بہادر عوام کی کمر توڑنے میں کامیاب نہیں ہو گی۔

ہفتے کی شام قابض اسرائیلی طیاروں کی طرف سے جنین گورنری میں کیے گئے کئی فضائی حملوں کے دوران پانچ شہری شہید ہو گئے تھے۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک مختصر بیان میں اطلاع دی ہے کہ جنین کے مشرقی محلے کو نشانہ بنانے والی گولہ باری کے نتیجے میں دو شہری شہید ہوئے۔ قابطیہ میں ایک گاڑی پر قابض فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں دو دیگر شہری شہید ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی