رام اللہ – مرکز اطلاعات فلسطین
فلسطین کے وسطی مغربی کنارے میں رام اللہ میں عوفر جیل کے قریب قابض اسرائیلی فوج نے ہفتے کی سہ پہر ایک فلسطینی بچے کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔ دوسری جانب شمالی وادی اردن میں انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے فلسطینی زمینوں پر حملے کیے۔
ہلال احمر نے اطلاع دی ہے کہ رام اللہ میں اس کے عملے نے عوفر جیل کے قریب ایک 15 سالہ بچے کی ران کی ماری گئی گولی کے بعد اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور اس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کردیا۔
قابض فوج نے شہریوں اور قیدیوں کے اہل خانہ پر اس وقت حملہ کیا جب وہ عوفر جیل کے سامنے موجود تھے کہ ان پر صوتی بم اور گیس فائر کیے جس سے ان کا دم گھٹنے لگا۔
دوسری جانب شمالی وادی اردن میں آباد کاروں نے اپنے مویشیوں کو فلسطینی شہریوں کی فصلوں پر چھوڑ دیا۔
الملیح ولیج کونسل کے سربراہ مہدی دراغمہ نے اطلاع دی ہے کہ شمالی وادی اردن میں وادی الفو میں آباد کار فلسطینی شہریوں کی فصلوں پر اپنے مویشیوں کو زبردستی چراتے ہیں۔
شہریوں کی بارانی فصلیں اگنے پر آبادگار ان فصلوں کو اپنے مویشیوں کے ساتھ چرا کر نشانہ بناتے ہیں جس سے ان کی پیداوار میں بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے۔