پنج شنبه 20/مارس/2025

طوفان الاحرار ڈیل کے تحت اسرائیلی زندانوں 183 فلسطینی رہا

ہفتہ 1-فروری-2025

رام اللہ – مرکز اطلاعات فلسطین

غزہ میں جنگ بندی معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کے تحت قابض اسرائیلی فوج نے پہلے مرحلے کی چوتھی کھیپ جیلوں سے رہا کردی۔ رہا ہونے والے قیدیوں کی تعداد 183 بتائی جاتی ہے۔

بین الاقوامی ریڈ کراس سے تعلق رکھنے والی بسیں رہائی پانے والے قیدیوں کو لے کر رام اللہ شہر پہنچیں، جہاں ان کے اہل خانہ سینکڑوں فلسطینیوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد رام اللہ شہر کے "محمود درویش میوزیم” کے سامنے والے چوک میں استقبال کے لیے جمع تھے۔

ویڈیو کلپس میں دکھایا گیا ہے کہ ہزاروں فلسطینی شہری رام اللہ کے نواحی علاقے بیتونیہ میں رہائی پانے والے قیدیوں کے استقبال کے لیے جمع ہو ئے ۔

اس سے قبل قابض اسرائیلی فوج نے ہفتے کی صبح وسطی مغربی کنارے میں رام اللہ کے مغرب میں واقع بیتونیہ قصبے پر دھاوا بول دیا۔

پریس ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے رام اللہ کے مغرب میں واقع بیتونیہ قصبے کے مکینوں پر صوتی بم برسائے جس کے نتیجے میں شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

فلسطینی اسیران انفارمیشن آفس نے تصدیق کی ہےکہ قابض ریاست کی جیلوں سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کے ناموں کی فہرست میں 9 مریضوں میں سے ایک کا نام بھی شامل ہے۔ اس طرح 12 عمر قید کے سزا یافتہ فلسطینیوں کی رہائی عمل میں لائی گئی۔ ان کے علاوہ غزہ کے 111 قیدی جنہیں 7 اکتوبر کے بعد حراست میں لیا گیا تھا کو رہا کیا گیا ہے۔

دفتر نے کہا کہ "طوفان الاحرار” معاہدے کے عمومی فریم ورک معاہدے پر عمل درآمد کے فریم ورک کے اندر غزہ کے 1,000 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جنہیں 7 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ 110 عمر قید کے سزا یافتہ قیدیوں اور 9 بیمار وں اور زخمیوں کو رہا کیا جائے گا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ جن 111 قیدیوں کو آج رہا کیا جائے گا وہ غزہ کے ان 1000 قیدیوں کی فہرست کا حصہ ہیں جنہیں 7 اکتوبر کے بعد فوجی کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

اسی تناظر میں فلسطینی محکمہ امور اسیران ، کلب برائے اسیران اور قیدیوں میڈیا آفس نے جمعہ کی رات ان 183 قیدیوں کے ناموں کی فہرست کا اعلان کیا تھا جنہیں چوتھے بیچ کے حصے کے طور پر آج بروز ہفتہ رہا کیا جانا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی