چهارشنبه 19/مارس/2025

جنین میں القدس بریگیڈز کا صہیونی فوج پر بوبی ٹریپ حملہ، کئی فوجی جھنم واصل اور زخمی

جمعرات 30-جنوری-2025

جنین – مرکزطلاعات فلسطین

غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس نے بتایا ہےکہ اس کے مجاھدین نے ‘آج جمعرات کو ‘جنین کیمپ میں ایک بوبی ٹریپ دھماکہ کرکے قابض صہیونی فوجیوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک مکان میں گھسے ہوئے تھے۔ دھماکے میں مکان ان فوجیوں کے سروں پر آگر جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

بریگیڈز نے ٹیلیگرام ایپلی کیشن کے ذریعے پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ اس نے ایک پیچیدہ انجینئرنگ آپریشن میں صہیونی فوج کے ایلیٹ بریگیڈ گولانی کے اہلکاروں بوبی ٹریپ کے بعد مکان کو دھماکے سے اڑا دیا۔

بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ آپریشن میں استعمال ہونے والا دھماکہ خیز مواد کئی دنوں سے جاری فوجی آپریشن کے دوران مزاحمت کاروں نے قابض اسرائیلی فوج سے قبضے میں لے لیا تھا۔

القدس بریگیڈز کی جنین بٹالین نے کہا کہ یہ بم حملہ اس بزدلانہ قاتلانہ کارروائی کے جواب میں کیا گیا جس میں اس نے کل بدھ کی رات طوباس کے قریب طمون قصبے میں 10 مزاحمت کاروں کو شہید کیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بوبی ٹریپ مکان میں بم دھماکہ اس وقت کیا گیا جب قابض اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز جنین کیمپ کی گلیوں میں مبینہ فتح کا اعلان کیا تھا۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے ویڈیو کلپس نشر کیےجن میں قابض فوج کا ایک ہیلی کاپٹر جنین کیمپ میں مزاحمتی حملے کے بعد زخمی فوجیوں کو لے جا رہا ہے۔

آپریشن کی خبریں گردش کرنے کے کچھ دیر بعد فلسطینی میڈیا نے بتایا کہ ایک اسرائیلی اپاچی ہیلی کاپٹر نے جنین کیمپ پر بمباری کی۔

اکیس جنوری سے قابض اسرائیلی فوج اس کیمپ میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کر رہی ہے جس کا مقصد علاقے میں مزاحمت کو ختم کرنا ہے۔

صہیونی فوج کے حملے کا دائرہ شمالی مغربی کنارے کے دیگر علاقوں نابلس اور طولکرم تک پھیل گیا ہے جس میں اب تک درجنوں افرادشہید ہوچکےہیں۔

مختصر لنک:

کاپی