سٹاک ہوم – مرکزاطلاعات فلسطین
سویڈن کی پولیس نے بتایا ہے کہ سویڈن میں قرآن کو بار بار جلانے اور بے حرمتی کرنے والے عراقی مہاجر سلوان مومیکا کو قتل کردیا گیا ہے۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس، عدلیہ اور مقامی میڈیا نے تصدیق کی کہ مومیکا کو دارالحکومت سٹاک ہوم میں اس کے اپارٹمنٹ کے اندر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مسلح شخص نے ان کے اپارٹمنٹ میں گھس کر گولی مار دی۔
عراقی مہاجر پر ایک نسلی گروہ کے خلاف نفرت بھڑکانے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا۔
گذشتہ سال فروری میں سویڈن کی مائیگریشن کورٹ نے اسے ملک سے ڈی پورٹ کرنے کے فیصلے کی منظوری دی تھی اور اسی سال مارچ میں مومیکا نے کہا تھا کہ وہ سویڈن سے ناروے کے لیے وہاں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔