غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
فلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پٹی ہسپتالوں 63 شہداء کے جسد خاکی لائے جانے اعلان کیا ہے۔ ان میں 59 شہداء کی لاشیں ملبے سے نکالی گئیں جب کہ چار فلسطینی تازہ اسرائیلی جارحیت میں شہید اور 8 زخمی ہوئے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی جارحیت سات اکتوبر 2023 ء کے بعد اب تک مجموعی طور پر 47،417 فلسطینی شہید اور 111،571 زخمی ہو چکے ہیں۔
اس نے کہا کہ متعدد زخمی ابھی بھی ملبے کے نیچے ہیں اور سڑکوں پر ، ایمبولینس اور سول ڈیفنس عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔