غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
آج شام بدھ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ان دشمن کے ان جنگی قیدیوں کے ناموں کی فہرست ثالث ممالک کے حوالے کی ہے جنہیں کل جمعرات کو غزہ کی پٹی سے رہا کیا جانا ہے۔
قابض اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ "اسرائیل” کو ان قیدیوں کے ناموں کی فہرست موصول ہوئی ہے جو "حماس” کی طرف سے کل جمعرات کو رہا کیے جانے والے ہیں۔
نیتن یاہو کے دفتر نے اشارہ دیا کہ خاندانوں کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
ایک سیاسی ذریعے نے چینل 13 کو بتایا کہ حماس کی پیش کردہ فہرست اسرائیل کے لیے قابل قبول ہے۔
دو روز قبل حماس نے غزہ کی پٹی میں 25 اسرائیلی قیدیوں کے ناموں کی فہرست حوالے کی تھی جو تاحال زندہ ہیں۔ معاہدے کے پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 33 کو رہا کیا جانا ہے۔
فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کے زیر حراست اسرائیلی قیدیوں کی دو کھیپوں کو مختلف اوقات میں، جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے حصے کے طور پر درجنوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں رہا کیا گیا۔
غزہ کی پٹی میں قابض قیدیوں کی ایک نئی کھیپ کل جمعرات کو حوالے کی جائے گی۔