چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوجیوں نے جارحیت کی کوریج کرنے والی فلسطینی صحافیہ کو گولی مار دی

بدھ 29-جنوری-2025

طولکرم ۔ مرکزاطلاعات فلسطین

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں منگل کے روز وحشیانہ جارحیت کے دوران فوجی حملے کی کوریج کرنےوالی ایک فلسطینی صحافیہ کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔

عینی شاہدین نے بتایاکہ قابض فوج نے طولکرم پر دھاوے کے دوران صحافیہ نغم الزائط کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔

صحافی صہیب ابو دیاک نے بتایا کہ وہ م، نغم اور دیگر فلسطینی صحافی شہر میں الشاہد چوک میں تھے جب قابض فوج نے ان پر براہ راست فائرنگ کی جس کےنتیجے میں نغم کے دائیں بازو پر گولی لگی۔ اسے شہر میں ہلال احمر کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نےصحافیوں کو کوریج سے روکنے کے لیے ان پر فائرنگ کی اور ان پر صوتی بموں کا استعمال کیا۔

مختصر لنک:

کاپی