چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں گھروں کو لوٹنے والے بے گھر فلسطینیوں پر اسرائیلی ٹینکوں کی شیلنگ

منگل 28-جنوری-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی ایک نئی خلاف ورزی کرتے ہوئے قابض اسرائیلی ٹینکوں نے منگل کی صبح غزہ شہر کے جنوب میں واقع زیتون محلے میں اپنے گھروں کو لوٹنے والے متعدد افراد پر فائرنگ کی۔

غزہ شہر واپس آنے والے بے گھر افراد نے بتایا کہ قابض فوج نے شہریوں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ غزہ شہر کے الزیتون محلے کے جنوب میں واقع خلیل النوبانی سکول کے قریب اپنے گھروں کو واپس جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس کی شمال مشرقی سرحدوں کی طرف بھی فائرنگ کی۔

دریں اثناء فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ وہ کل پیر کو غزہ کی پٹی میں شاہراہ رشید کے ساتھ مختلف مقامات سے 10 شہداء کی مسخ شدہ لاشیں نکالنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ کل 250 بے گھر افراد کو شمال کی طرف واپسی کے راستے میں تھکن کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ وہ میڈیکل پوائنٹس، نگہداشت کے مراکز اور کیمپ لگانے کے لیے شہریوں کے اجتماعات کا سروے کریں گی۔ ہسپتالوں کی صلاحیت محدود ہے خاص طور پر العودہ ہسپتال جس کی صلاحیت کا 50 فیصد تباہ ہو چکا ہے۔

کل سوموار کو بے گھر ہونے والے افراد نے غزہ کی پٹی کے جنوب سے شمال کی جانب ساحلی رشید روڈ سے پیدل واپسی شروع کی، جس نے پچھلی دو راتیں کڑی سردی کے باوجود رشید اور صلاح الدین روڈ پر کھلےآسمان میں گزاریں۔

سات7 اکتوبر 2023ء سے 19 جنوری 2025 ءکے درمیان قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر جارحیت جاری رکھی کی جس کے نتیجے میں 158,000 سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین کی تھیں۔ 14,000 سے زائد لاپتہ ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی