غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
ہفتے کی شام قابض اسرائیلی فوج نے ایک شہری کو اس وقت شہید کر دیا جب انہوں نے سینکڑوں شہریوں کو نشانہ بنایا جو غزہ اور شمالی غزہ کی پٹی میں اپنے رہائشی علاقوں میں واپسی کے لیے نصیرات کے مشرق میں انتظار کر رہے تھے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ القسام بریگیڈز نے ہفتے کی سہ پہر غزہ شہر میں 4 اسرائیلی خواتین قیدیوں کے ریڈ کراس کے حوالے کیے جانے کے بعد قابض فوج نے صلاح الدین روڈ پر شمالی غزہ واپسی کی اجازت کے انتظار میں کھڑے سینکڑوں شہریوں پر شدید فائرنگ کی۔
ذرائع نے بتایا کہ شہید فلسطینی کا نام رائد نوفل نوفل ہے اور اس کی عمر 43 سال ہے جو کہ نصیرات کا رہائشی ہے۔
الجزیرہ نے حماس کے ایک ذریعے کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ اربیل یاہود زندہ ہے اور اسے اگلے ہفتے کے روز تیسرے بیچ کے حصے کے طور پر رہا کیا جائے گا۔
القدس بریگیڈز کے ایک ذریعے نے بتایا کہ قیدی اربیل یہود ان کے قبضے میں قید ہے اور اسے فوجی افسر کے طور پر رہا کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ سرکاری میڈیا آفس نے آج اتوار کی صبح بے گھر ہونے والوں کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومتی منصوبے کا اعلان کیا۔