چهارشنبه 30/آوریل/2025

’طوفان الاحرار‘ معاہدے کے تحت200 فلسطینی برسوں بعد صہیونی زندانوں کے شنکجے سے آزاد

ہفتہ 25-جنوری-2025

مغربی کنارہ – مرکزاطلاعات فلسطین

قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس، غزہ کی پٹی اور اندرون فلسطین میں عمر قید اور لمبی سزاؤں کے ساتھ 200 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا۔ یہ فلسطینی غزہ میں طے پانے والی جنگ بندی کے نتیجے میں رہا ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق114 قیدیوں کو لے کر تین بسیں ایک بڑے عوامی استقبال کے درمیان رام اللہ پہنچیں۔دشمن کی قید سے رہائی پانے والے اپنے قومی ہیروزکے استقبال کے لیے پورا ملک امڈ آیا تھا۔ اسیران کو دیکھ کر ان کے استقبال کے لیے جمع ہجوم ان کے استقبال کے لیے نعرہ زن تھااور فضا نعروں سے گونج رہی تھی۔

رہائی کے بعد سابق قیدیوں کو طبی معائنے کے لیے غزہ کےیورپی غزہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سےانہیں اپنے علاقوں میں واپس آنے سے پہلے اور 70 کو بیرون ملک بھیج دیا گیا ہے۔

قیدی تیزی سے بسوں سے اترے اور شہریوں کے کندھوں پر مزاحمت اور القسام بریگیڈز کی تعریف کرنے والے نعروں کی گونج میں زبردست خوشی سے سرشار تھے۔

اسیران میڈیا آفس نے بتایا کہ دوسری کھیپ میں عمر قید کی سزا پانے والے 121 قیدیوں کی رہائی اور مختلف سزاؤں کے حامل 79 قیدیوں کی رہائی شامل ہے، 70 قیدیوں کی بیرون ملک بھیج دیا گیا۔

ہفتے کے روز اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے 4 اسرائیلی خواتین قیدیوں کو غزہ شہر کے وسط میں واقع فلسطین اسکوائر میں ریڈ کراس کے حوالے کیا تھا۔

حماس نے قیدیوں کی رہائی کی توقع کرتے ہوئے کہا کہ قابض ریاست کی جیلوں میں ہمارے بہادر قیدیوں کی ایک نئی کھیپ، جو عمر قید اور لمبی سزائیں کاٹ رہے ہیں آج رہا ہو رہے ہیں۔

حماس نے ایک بیان میں کہا کہ آج ہم مجرم قابض کو اپنی جیل کے دروازے اپنے بہادر قیدیوں کے لیے کھولنے پر مجبور کرتے ہیں۔ آج ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ دشمن کی قید میں موجود ہر فلسطینی کی آزادی تک ہماری جدو جہد جاری رہے گی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ بے مثال وحشیانہ جارحیت کے باوجود جس نے غزہ کے ایک ایک انچ کو اپنی سفاکیت سے نشانہ بنایا، ہم نے اپنے اخلاقیات اور اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے دشمن کے قیدیوں کو ایسے وقت میں محفوظ رکھا جب مجرم دشمن انہیں قتل کرنے کے درپے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے فلسطینی عوام کے لافانی ایام میں سے ایک ہے جس میں وہ اپنے راستے اور انتخاب کو مجسم کرتے ہیں۔ اپنی مزاحمت کی حمایت کی تصدیق کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی