چهارشنبه 05/فوریه/2025

یحییٰ السنوار اپنی شہادت تک مجاھدین کے درمیان دشمن سے لڑتے ہوئے:خصوصی مناظر

ہفتہ 25-جنوری-2025

دوحہ – مرکز اطلاعات فلسطین

الجزیرہ ٹی وی چینل کے پروگرام ’ما خفی اعظم‘میں پہلی بار اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے شہید رہنما یحییٰ السنوار کی القسام بریگیڈز کی جانب سے ان کی شہادت سے پہلے کی خصوصی فوٹیج نشر کی ہے۔

خصوصی فوٹیج میں السنوار کو رفح اور دیگر علاقوں میں پیش قدمی کرنے والی اسرائیلی افواج کے خلاف زمینی قیادت کی کارروائیوں کو دکھایا گیا ہے۔

اس میں یحییٰ السنوار کو گھات لگا کر حملوں کے درمیان ایک سے زیادہ علاقوں میں حرکت کرتے ہوئے اور قسام بریگیڈز کے مجاھدین کے حوصلے بلند کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔

ایک منظر میں السنوار رفح میں تل السلطان بٹالین کے کمانڈر محمود حمدان کے ساتھ آپریشن کرنے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے بیٹھے نظر آئے۔ حمدان رفح میں ان کے ساتھ شہید ہوگئے تھے۔

فوٹیج میں یحییٰ السنوار کو فرنٹ لائن پر ایک اسرائیلی گاڑی کو دیکھتے ہوئے دکھایا گیا جسے رفح کے تل السلطان محلے میں نشانہ بنایا گیا اور اسے نقصان پہنچا۔

اسی پروگرام کے اندرخصوصی فوٹیج نشر کی گئی جس میں القسام بریگیڈز کے چیف آف سٹاف محمد ضیف کو 7 اکتوبر کے حملے میں نشانہ بنائے گئے فوجی مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی