جنین – مرکزاطلاعات فلسطین
جمعرات کی شام مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع جنین کے قصبے قباطیہ میں ایک گاڑی پر اسرائیلی فضائی حملے میں دو شہری مارے گئے۔
فلسطینی وزارت صحت نے جنین کے جنوب میں واقع قصبے قباطیہ میں ایک گاڑی پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں دو افراد کے شہید ہونے کا اعلان کیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج نے جنین کے قصبے قباطیہ میں ایک گاڑی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔