سه شنبه 04/فوریه/2025

غزہ کی پٹی میں 19 لاکھ فلسطینی بے گھر ہیں، انہیں فوری مدد کی ضرورت ہے:انروا

جمعہ 24-جنوری-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 1.9 ملین لوگ پناہ کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں اور امکان ہے کہ اسرائیلی قابض حکام کی نسل کشی کے بعد تعمیر نو میں برسوں لگیں گے۔

اقوام متحدہ کے ادارے نے جمعے کے روز ایک بیان میں مزید کہا کہ جنگ کی وجہ سے غزہ میں کم از کم 1.9 ملین افراد بے گھر ہوئے ہیں اور ان میں سے بہت سے لوگ عارضی پناہ گاہوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر مکانات یا تو مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں یا ناقابل رہائش ہو گئے ہیں۔ انروا نے وضاحت کی کہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے اور جنگ کے نتیجے میں ہونے والے صدمے سے نمٹنے میں برسوں لگیں گے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی نے بھی "غزہ میں خاص طور پر پٹی کے شمال میں سنگین انسانی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا”۔

تنظیم نے "جنگ بندی کے نافذ ہوتے ہی ٹیموں نے شمالی غزہ میں خوراک کی امداد کی تقسیم شروع کرنے کے لیے بلا روک ٹوک کام کیا”۔

انروا کا کہنا ہے کہ کئی مہینوں کی شدید اسرائیلی بمباری سے بچ جانے والے ملبے میں رہنے والے لاکھوں فلسطینیوں کو "زندگی بچانے والی امداد کی اشد ضرورت ہے”۔

مختصر لنک:

کاپی