سه شنبه 04/فوریه/2025

غزہ میں امداد چوری کرنے والے مافیا کے خلاف سیکورٹی آپریشن شروع

جمعہ 24-جنوری-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

غزہ کی پٹی میں وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح شہر کے مشرق میں امداد چوری کرنے والے "گینگز” کے خلاف ایک سکیورٹی مہم شروع کی جا رہی ہے۔

ہمارے نامہ نگار نے نشاندہی کی کہ ان گروہوں کے ارکان نے اس سڑک کو بند کر دیا جس سے امدادی ٹرک غزہ جاتے تھے۔انہیں چوری کرنے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی مہم نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔ یاد رہے کہ سیکورٹی مہم اب بھی جاری ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق "غزہ کی پٹی پر ایک سال اور تین ماہ تک قابض فوج کی جانب سے چھیڑی جانے والی تباہی کی جنگ کے دوران، قابض فوج نے امداد کی چوری، شہریوں کو بھوک سے مارنے کے لیے پولیس سکیورٹی اہلکاروں کے قتل کے لیے مکمل تعاون فراہم کیا۔ ایک گھٹن زدہ معاشی ماحول کو تخلیق کیا گیا جو ایک منظم منصوبے کے مطابق قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کا باعث بنتی ہے۔

غزہ کے معززین، قبائل اور خاندانوں نے متعلقہ حکام سے بارہا اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کے لیے امدادی ٹرکوں کو چوری کرنے والے "گینگز” کا خاتمہ کریں، جس کی وجہ سے پٹی کے تمام حصوں میں مہینوں سے غیر معمولی قحط پڑا ہے۔

گذشتہ منگل کو اقوام متحدہ نے اس بات پر زور دیا تھا کہ غزہ میں "جنگ بندی” کے معاہدے کے نفاذ کے بعد سے غزہ کی پٹی میں امدادی قافلوں کو لوٹنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

غزہ میں وزارت داخلہ نے رفح کے مشرق میں جرائم پیشہ گروہوں اور چوروں کے خلاف سخت سکیورٹی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ اتوار کو غزہ کی پٹی میں جنگ بندی عمل میں آئی تھی اور اس کا پہلا مرحلہ 42 دن تک جاری رہے گا جس کے دوران مصر، قطر اور امریکہ کی ثالثی میں دوسرے اور پھر تیسرے مرحلے کے لیے مذاکرات شروع ہوں گے۔

7 اکتوبر 2023 سے 19 جنوری کے درمیان امریکہ، برطانیہ اور متعدد یورپی ممالک کی حمایت سے غاصب اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں تقریباً 159,000 فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں اور 11,000 سے زائد لاپتہ ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی