جنین – مرکزاطلاعات فلسطین
آج بدھ کی صبح قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پرگھر گھر تلاشی اور فلسطینیوں کی گرفتاری کی مہم شروع کی۔
بیت لحم میں قابض فوج کی کارروائیوں میں 27 سالہ مهدي عمر بداونة ، 24 سالہ ايهم علي حماد ، 34 سالہ علاء الدين محمد ابو سرور، 30 سالہ محمد عطالله المشايخ، 29 سالہ مالك علان، 25 سالہ عز الدين موفق بداونة ، 27عمر احمد عزيه ،28 سالہ دانيال رشيد ابو سرور ،27 علي مصطفى ابو سرور، 24 سالہ ياسين موفق بداونة ،اور 36 سالہ انس اسعد ابو سرور کو شمالی بيت لحم سے گرفتار کیا گیا۔
قابض فوج نے طوق قصبے سے محمد خالد العمور، ریاض طلال العمور اور قاسم ندال العمور (19 سال) کو بھی گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا۔
ادھر مشرقی الخلیل کے اللوز قصبے سے قابض فوج نے یوسف نور ابو سرور کو حراست میں لے لیا۔
بیت لحم شہر سے قابض فوج نے خلیل مصطفی کنعان اور خلیل خضر کنعان کو گرفتار کیا۔
سلفیت میں قابض فوج نے دو نوجوانوں ہشام زہیر ریان اور احمد محمد مری کو قراویہ بنی حسان قصبے میں گھروں پر چھاپے اور تلاشی کے بعد گرفتار کر لیا۔
جنین میں قابض فوج نے مصلیہ گاؤں پر دھاوا بول کر دو بھائیوں باحہ اور براء ابو الرب کو گرفتار کر لیا۔