چهارشنبه 05/فوریه/2025

غزہ میں سیکورٹی اور امن برقرار رکھنے کے لیے ہزاروں پولیس اہلکار تعینات

پیر 20-جنوری-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے غزہ کی پٹی کی مختلف گورنریوں میں سکیورٹی اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے حکومتی منصوبے کے مطابق ہزاروں فلسطینی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی شروع کرنے کا اعلان کیا اور جنگ بندی کے فیصلے کے نافذ العمل ہونے کے فوراً بعد میونسپلٹیز نے سڑکوں کو دوبارہ کھولنا اور ان کی بحالی کا کام شروع کر دیا۔ .

میڈیا آفس نے اتوار کو ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ وزارتیں اور حکومتی ادارے حکومتی منصوبے کے مطابق کام شروع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں تاکہ ان تمام اقدامات کو عملی جامہ پہنایا جا سکے جن سے جلد از جلد اور بتدریج زندگی کی معمول پر واپسی کو یقینی بنا یا جا سکے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ فلسطینی عوام عبرانی میڈیا یا ہمارے عوام کے دشمن میڈیا کی طرف سے جاری ہونے والی افواہوں اور غلط معلومات کو پھیلانے سے گریز کریں گے. انہوں نے فلسطینی عوام سے کہا کہ وہ علاقوں اور گورنریوں کے درمیان نقل و حرکت میں احتیاط برتیں۔ بے گھر ہونے والوں کی واپسی یقینی بنائی جائے گی۔ جنگ بندی کے فیصلے کے نافذ ہونے کے 7 دن بعد شہریوں کی واپسی شروع کردی جائے گی۔

انہوں نےکہا کہ شہری سرکاری ذرائع سے جاری کردہ معلومات پر اعتبار کریں تباہ شدہ علاقوں سے دور رہیں تاکہ ان سے پیدا ہونے والے خطرات سے بچا جا سکے۔

انہوں نے جنگ سے متاثرہ عمارتوں کے گرنے سے بچنے کے لیے بمباری والے مکانات سے دور ر رہیں۔ میزائلوں اور مشکوک اشیاء سے دور رہنے کے علاوہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔

مختصر لنک:

کاپی