چهارشنبه 30/آوریل/2025

طوفان الاقصیٰ معرکے نے دشمن کے عزائم اور غرور کوخاک میں ملا دیا:حماس

ہفتہ 18-جنوری-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ طوفان الاقصیٰ کے معرکے نے "ہمارے عظیم لوگوں کی فاتحانہ مزاحمت کے ساتھ ہم آہنگی کو مجسم کیا، دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا اور ہمیں قبضے سے نجات، آزادی کی منزل کے قریب اور حق واپسی ک کے قریب پہنچایا”۔

حماس نے ہفتے کے روز ایک پریس بیان میں، قابض حکومت کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری کے بعد کہاکہ "ہم نے قابض کو مجبور کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کو روکے اور جنگ کو طول دینے اور مزید قتل عام کرنے کی نیتن یاہو کی کوششوں کے باوجود دستبردار ہو جائے۔”

انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض دشمن اپنے جارحانہ اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ۔ صرف جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے میں کامیاب ہوا جو انسانیت کے لیے شرمناک اور عالمی ضمیر کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہیں۔”

حماس نے مزید کہا کہ "ہمارے لوگوں کا خون جو قتل و غارت گری کی جنگ میں مارے گئے، رائیگاں نہیں جائے گا اور نہ ہی اس پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ دشمن کے لیڈروں اور سپاہیوں کا پیچھا کیا جائے گا اور انہیں عبرت ناک سزا ئیں دلائی جائیں گی چاہے اس میں کتنا ہی وقت کیوں نہ لگے۔

حماس نے زور دے کر کہا کہ "اب وقت کا تقاضہ دشمن ریاست غزہ کا محاصرے فوری طور پر ختم کرے تاکہ زخمی اور بے گھر فلسطینیوں کے زخموں پر مرہم رکھا جا سکے اور ان کی بحالی ممکن بنائی جا سکے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ انسانی امداد کا پروٹوکول جس پر ثالثوں کی نگرانی میں اتفاق کیا گیا تھا امداد، پناہ گاہ اور تعمیر نو کے طریقہ کار کے نفاذ کی ضمانت دیتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی