ہوانا – مرکز اطلاعات فلسطین
بین الاقوامی عدالت انصاف نے اعلان کیاہے کہ کیوبا نے عدالت کے آئین کے آرٹیکل 63 کی بنیاد پر غزہ میں نسل کشی کے جرائم کی روک تھام اور سزا کے کنونشن کی درخواست سے متعلق کیس میں مداخلت کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف عدالت میں شمولیت کی درخواست کی ہے۔
عدالت کے آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت جب بھی کسی معاہدے کی تشریح کے بارے میں شک ہو جس میں متعلقہ ریاستوں کے علاوہ دیگر ریاستیں فریق ہیں ان ریاستوں میں سے ہر ایک کو کارروائی میں مداخلت کا حق حاصل ہے، جس میں عدالت کے فیصلے کی طرف سے دی گئی تشریح برابری کی بنیاد پر پابند ہوگی۔
عدالت نے وضاحت کی کہ "آرٹیکل 63 کے ذریعے دیے گئے مداخلت کے حق سے فائدہ اٹھاتے ہوئےکیوبا 9 دسمبر 1948 کے نسل کشی کے جرم کی روک تھام اور سزا کے کنونشن کے ایک فریق کے طور پر اپنی حیثیت پر انحصار کرتا ہے۔ واضح رہے کیوبا ” اس کے اعلان میں، معاہدے کے چھٹے، آٹھویں اور نویں آرٹیکلز I، II، III، IV اور V کی تشریح کا حق رکھتا ہے۔
رولز آف کورٹ کے رول آرٹیکل تراسی کے تحت جنوبی افریقہ اور اسرائیل کو کیوبا کی مداخلت کے اعلان پر تحریری مشاہدات پیش کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔
29 دسمبر 2023 کو جنوبی افریقہ نے نسل کشی کے الزام میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کیا اور کئی ممالک اس مقدمے میں شامل ہو چکے ہیں جن میں نکاراگوا، کولمبیا، لیبیا، میکسیکو، فلسطین، اسپین، ترکیہ اور آئرلینڈ شامل ہیں۔