سه شنبه 04/فوریه/2025

فلسطینی پناہ گزینوں کی فائلوں کو محفوظ رکھنا ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ضروری ہے:لازارینی

اتوار 12-جنوری-2025

نیو یارک – مرکزاطلاعات فلسطین

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے اس بات پر زور دیاہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی فائلوں کو محفوظ رکھنا بین الاقوامی قانون کے تحت ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔

’انروا‘کی طرف سے "X” پلیٹ فارم پر شائع ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ’انروا‘ فلسطینی پناہ گزینوں کی شناخت اور تاریخ کا وفادار محافظ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے خاندانوں کے ریکارڈ کو گذشتہ 75 سالوں میں محفوظ کیا گیا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہا کہ انروا کی ٹیموں کی بدولت ہزاروں آرکائیو فائلوں کو غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے سے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا اور ڈیجیٹل فائلوں میں تبدیل کیا گیا۔

لازارینی نے زور دے کر کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ان فائلوں کو محفوظ کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایک پرامن سفارتی حل نکالا جائے جس سے اسرائیل فلسطین تنازعہ کا خاتمہ ہو جس میں فلسطینی پناہ گزینوں کی حالت زار کو ہمیشہ کے لیے حل کیا جائے۔

مختصر لنک:

کاپی