غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
عبرانی میڈیا نے ہفتے کی شام کو اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کو فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے شمالی غزہ کی پٹی میں ایک انتہائی مشکل سکیورٹی کارروائی کا نشانہ بنایاگیا جس کے نتیجے اس کے درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
عبرانی میڈیاکے مطابق شمالی غزہ میں لڑائیوں کے دوران 7 فوجی ہلاک اور 33 سے زائد زخمی ہوئے جن میں بریگیڈیئر جنرل کے عہدے کا ایک سینئر افسر بھی شامل ہے جو ایک دھماکے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا تھا۔ اسے شمالی غزہ کی پٹی میں کھلنے والی سرنگ میں نشانہ بنایاگیا۔
اسی تناظر میں اسرائیلی ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ ہلاک ہونے والے سات فوجیوں کا تعلق مختلف یونٹوں سے تھا: چار "نہال” بریگیڈ سے، دو "کفیر” بریگیڈ سے اور ایک سپاہی "گیواتی” بریگیڈ سے تھا۔
بعد ازاں قابض اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت حانون میں گھات لگا کر کیے گئے حملے میں اس کے چار فوجی مارے گئے اورمتعدد دیگر زخمی ہوئے،جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
عبرانی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے چار فوجیوں میں سارجنٹ الیگزینڈر فیڈورینکو، اکیس سالہ سارجنٹ ڈینیلا ڈیاکوف ، انیس سالہ سارجنٹ یاہو مایان اور انیس سالہ سارجنٹ ایلیو استیوکرشامل ہیں۔