دوشنبه 10/فوریه/2025

غزہ میں قابض فوج کے اہلکار مجاھدین کے حملے میں جھنم واصل

بدھ 8-جنوری-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ایک فوجی شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائی میں مارا گیا ہے، جس کے بعد  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک افسر بھی تھا۔

قابض فوج نے منگل کی شام ایک بیان میں کہا کہ ’’نحال بریگیڈ سے تعلق رکھنے والا 20 سالہ سارجنٹ ایڈو سماچ شمالی غزہ کی پٹی میں ہونے والی لڑائی میں مارا گیا‘‘۔

تیسرے فوجی کی تصویر جس کی ہلاکت کا اعتراف کل شمالی غزہ میں قابض فوج نے کیا تھا کا تعلق نحال بریگیڈ سے تھا۔

یہ تیسرا فوجی ہے جس کی موت کا اعلان قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیا۔

مختصر لنک:

کاپی