دوشنبه 10/فوریه/2025

مغربی کنارےمیں اسرائیلی فوج کا  کریک ڈاؤن، 20 فلسطینی گرفتار

اتوار 5-جنوری-2025

مغربی کنارہ – مرکزاطلاعات فلسطین

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں اور کریک ڈاؤن کے دوران مزید 20 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

قابض صہیونی فوج نے آج اتوار کی صبح مغربی کنارے سے کم از کم 20 شہریوں کو گرفتار کیا جن میں بچے اور سابق قیدی بھی شامل ہیں۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران ومحررین اور اسیران کلب نے وضاحت کی کہ زیادہ تر گرفتاریاں الخلیل، بیت اللحم، طولکرم، اریحا، رام اللہ اور مقبوضہ بیت المقدس  سے تقسیم کی گئیں۔

اتوار کی صبح قابض صہیونی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں میثلون کے مقام پر 40 سالہ سابق قیدی حسن علی ربایعہ کے گھرکا محاصرہ کرنے کے بعد انہیں گھر سے گرفتار کیا جس کے بعد انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کردیا۔ قابض نے شہید کا جسد خاکی بھی قبضے میں لے رکھا ہے اور تا حال اسے واپس نہیں کیا گیا۔

ایک ماہ قبل حسن کا بیٹا علی ربایعہ اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہوگیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی