پنج شنبه 06/فوریه/2025

یمن  کا قابض اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر میزائل سے حملہ

اتوار 5-جنوری-2025

مقبوضہ بیت المقدس – مرکزاطلاعات فلسطین

یمن کی مسلح افواج کی جانب سے قابض صہیونی  ریاست کے دارالحکومت تل ابیب پر ایک اور ہائپر سونگ میزائل سے حملہ کیا ہے۔

عبرانی چینل 12 نے کہا ہے کہ گذشتہ شب ایک میزائل یمن سے "اسرائیل” کی طرف داغا گیا۔

قابض اسرائیلی  فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ "یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو فضائی حدود سے گذرنے سے پہلے ہی تباہ کردیا  گیا ہے”۔

اسرائیلی میڈیا نے سنہ 1948ء میں مقبوضہ فلسطین کے وسطی علاقے میں یکے بعد دیگرے دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے، جب کہ اسرائیلی ہوم فرنٹ کا کہنا ہے کہ تل ابیب کے بڑے علاقے میں سائرن بج رہے تھے۔

اسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حیفا کے جنوب میں واقع مقبوضہ شہر حضیرہ کے قرب و جوار میں سائرن کی آوازوں کے ساتھ ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

گذشتہ جمعے کو یمنی مسلح افواج نے کہا تھا کہ انہوں نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں سے یافا شہر میں قابض اسرائیلی فوج کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔

اس نے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ یمنی مسلح افواج کی میزائل فورس نے مقبوضہ شہر یافا میں تل ابیب کے علاقے میں پاور سٹیشن کو "فلسطین 2” قسم کے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا اور میزائل اس کے زمینی علاقے میں جا گرا۔

مختصر لنک:

کاپی