چهارشنبه 05/فوریه/2025

غزہ پر اسرائیلی فوج کے94 فضائی حملے، 184 فلسطینی شہید

اتوار 5-جنوری-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے تصدیق کی ہےکہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 94 فضائی حملے اور بمباری کی، جس میں 184 بے گناہ فلسطینی شہید اور درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

دفتر نے ہفتے کی شام ایک بیان میں کہا کہ بمباری کے جرائم نے غزہ کی پٹی کی تمام گورنریوں خاص طور پر غزہ شہر میں سیکڑوں نہتے شہریوں اور رہائشی علاقوں کو وحشیانہ اور دانستہ طریقے سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان حملوں کے نتیجے میں 184 سے زائد شہری شہید ہوئے، جن میں درجنوں ایسےشہداء بھی شامل ہیں جن کے جسد خاکی ہسپتالوں تک نہیں پہنچائے جا سکے کیونکہ انفراسٹرکچر کی تباہی اور ملبے تلے دبے  افراد تک پہنچنے میں ناکامی کے نتیجے میں  متاثرین کی فوری مدد کرنا ممکن نہیں رہا ہے۔

بیان کے مطابق قابض فوج نے درجنوں افراد کو زخمی بھی کیا، جن میں سے اکثر باقی ہسپتالوں میں بھی نہیں پہنچے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ جرائم تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے جنگی جرائم اور نسل کشی کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ دانستہ جرائم ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف قابض اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے جنگی جرائم کے سلسلے کا حصہ ہیں، کیونکہ یہ وحشی دشمن ہمارے فلسطینی عوام کو ڈرانے اور انہیں زبردستی بے گھر کرنے کی کوشش میں بڑے پیمانے پر قتل اور نسلی تطہیر کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

فلسطینی سرکاری میڈیا آفس  نے فلسطینی عوام کے خلاف جاری قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے دنیا کے تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی فوج کے ان وحشیانہ جرائم کی مذمت کریں۔

بیان میں اس قتل عام میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ ساتھ امریکہ اور مغربئ ممالک کو بھی ہولناک جرائم کا مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا۔

مختصر لنک:

کاپی