جمعه 07/فوریه/2025

سال 2024 کے دوران مغربی کنارے اور القدس میں 80 بچوں سمیت 534 شہید

اتوار 5-جنوری-2025

مغربی کنارا – مرکزاطلاعات فلسطین

سال 2024ء کے دوران مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج کی دہشت گردی اور آباد کاروں کے حملوں میں 534 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 80 بچے بھی شامل ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین "معطی” نے ایک بیان میں بتایاکہ فلسطینیوں اور ان کی املاک کے خلاف قابض فوج کے جرائم کے تسلسل اور اضافے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں 21 خواتین اور 23 معمر افراد بھی شامل ہیں۔

دوسری طرف سال 2024 میں معیاری عوامی مزاحمتی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں 48 اسرائیلی ہلاک اور 386 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مزاحمت کی مخصوص کارروائیوں میں 1,143 شوٹنگ آپریشنز اور مسلح جھڑپیں شامل ہیں، اس کے علاوہ 31 کارروائیوں میں چاقو گھونپنے کی کوشش کی گئی، 21 رن اوور کی کارروائیاں شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی