مغربی کنارا – مرکزاطلاعات فلسطین
اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نےگذشتہ روزعباس ملیشیا کے ہاتھوں خاتون صحافیہ شذی صباغ کی تعزیت کرتےہوئے اس گھناؤنے قتل عام کی شدید مذمت کی۔
حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صحافی شذی کا قتل جوشہید القسام کارکن مجاہد معتصم صباغ کی ہمیشیرہ ہیں ایک وحشیانہ کارروائی ہے۔ صباغ کا قتل ماورائے عدالت قتل ہے۔ اس طرح کے قتل عام کا مقصد قابض صہیونی دشمن کی خوشنودی حاصل کرنے کے سوا اور کچھ نہیں ہوسکتا۔
حماس نے مزید کہا کہ جنین کیمپ میں عباس ملیشیا کی کارروائی خطرناک اور غیر مسبوق مراحل تک پہنچ چکی ہے۔ شذی الصباغ کا قتل سنگین اور ناقبل قبول جرم ہے۔ یہ جرم گذرنے والا واقعہ نہیں ہے بلکہ ایک جابرانہ کارروائی کا حصہ ہے۔
حماس نے عوامی حلقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ جنین کیمپ میں عباس ملیشیا کے جرائم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔