چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس نے کمال عدوان ہسپتال کے بارے میں اسرائیلی دعوے مسترد کریے

اتوار 29-دسمبر-2024

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے شمالی غزہ کی پٹی کے کمال عدوان ہسپتال میں کسی بھی عسکری شکل یا مزاحمتی جنگجوؤں کی موجودگی کی واضح طور پر تردید کی ہے۔

حماس نے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ ہسپتال میں کسی بھی قسم کی  عسکری سرگرمی نہیں۔ القسام بریگیڈز کا ہو یا کسی دوسرے دھڑے کی ہسپتال میں کوئی سرگرمی نہیں۔ یہ ہسپتال ہر ایک کے لیے اور بین الاقوامی اداروں کے لیے کھلا ہے اور عالمی ادارے اسے بہ خوبی جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "ہسپتال کے بارے میں دشمن کے جھوٹ کا مقصد آج قابض فوج کی طرف سے اس گھناؤنے جرم کو جواز فراہم کرنا ہے جس کے ذریعے ہسپتال کے تمام حصوں کو جلایا جا رہا ہے اور جبری بے گھر ہونے کے منصوبے پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے”

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی جھوٹ اور دھوکہ دہی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس سے پہلے غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج تباہ ہونے والے ہسپتالوں کے خلاف بھی یہی الزامات لگائے گئے تھے جن میں غزہ شہر کا الشفاء ہسپتال بھی شامل تھا۔ بین الاقوامی رپورٹس اورتحقیقات بھی اس کی تصدیق کر چکی ہیں الشفاء ہسپتال کے حوالے سے دعوے  جھوٹ ثابت ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی