جمعه 09/می/2025

غزہ کی پٹی میں 48 گھنٹوں کے دوران 3 شیرخوار سردی سے شہید

جمعہ 27-دسمبر-2024

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

غزہ کی پٹی میں 48 گھنٹوں کے اندر سردی اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث جمعرات کی صبح تین شیر خوار بچے شہید ہوگئے۔

طبی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے تینوں نومولود بچوں کی عمریں 4 سے 21 دن کے درمیان تھیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ماؤں میں غذائی عدم تحفظ کے باعث بچوں میں بیماری کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

لگاتار دوسرے سال غزہ کی پٹی کی 90 فیصد آبادی غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں خیموں کے اندر اذیت ناک زندگی گزار رہی ہے، جہاں ان کی رات ان کے دن کی طرح ہوتی ہے، جس میں پانی، خوراک، دوائی یا حرارت کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ وہ اپنے اور اپنے بچوں کو سردی سے بچانے سے قاصر ہیں۔ قابض اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ چھیڑ رکھی ہے، جس میں 153,000 سے زیادہ شہید اور زخمی ہوئے اور تقریباً 11,000 لاپتہ ہوچکے ہیں۔ بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور قحط کے حالات میں شہری انسانی آفت کا شکار ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی