شنبه 22/مارس/2025

غرب اردن: بم دھماکے میں قابض اسرائیلی فوج کا بریگیڈ کمانڈر زخمی

بدھ 25-دسمبر-2024

طولکرم – مرکز اطلاعات فلسطین

گزشتہ رات غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں قابض فوج کے جنین اور طولکرم بریگیڈ کا کمانڈر زخمی ہوگیا۔

قابض فوج نے اعلان کیا کہ میناشے بریگیڈ (جو جنین اورطولکرم بریگیڈ کے طور پرتعینات ہے) کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل کیوف اس وقت معمولی زخمی ہوگیا جب طولکرم میں ایک فوجی گاڑی میں بم دھماکے سے ٹکرا گئی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض فوج میں مغربی کنارے ڈویژن کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل یاکی ڈولف اس گاڑی میں موجود تھے جس کے قریب دھماکہ ہوا۔

طولکرم کیمپ کے عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی ابتدائی طبی امداد اس وقت پہنچی جب ایک انتہائی دھماکہ خیز مواد کو طولکرم کیمپ کے اندر اڑا دیا گیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوجی افسر ایک ایسے وقت میں زخمی ہوا ہےجب دوسری جانب صہیونی فوج نے طولکرم میں دہشت گردی کے دوران آٹھ فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی