چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں شہری دفاع کے مرکز پر اسرائیلی بمباری میں متعدد افراد شہید اور زخمی

بدھ 25-دسمبر-2024

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

غزہ میں سول ڈیفنس نے وسطی غزہ شہر میں "ہولست” سول ڈیفنس سینٹر کو براہ راست اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنائے جانے کے بعد کہا ہے کہ اس حملے میں اس کا ایک رکن بچے سمیت شہید اور متعدد ارکان زخمی ہوگئے۔ اس طرح قابض صہیونی ریاست کی طرف سے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جارحیت کے آغاز کے بعد اب تک شہید ہونے والے شہری دفاع کے کارکنوں کی تعداد 96 ہوگئی ہے۔

سول ڈیفنس نے ایک بیان میں کہا کہ قابض فوج نے سہ پہر غزہ شہر کے وسط میں الدرج کے علاقے میں "ہولست” سول ڈیفنس سینٹر کو ایک جارحانہ حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک اسسٹنٹ ناجی سکر شہید  ہوگئے۔ جب کہ ان کا اکلوتا بیٹا محمد بھی شہید ہوگیا۔

 اس دوران ایک فائر فائٹر بھی شدید زخمی ہوا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ گذشتہ ستمبر کی پچیس تاریخ کو قابض فوج  نے اسی مرکز کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سول ڈیفنس کے چار ارکان زخمی ہوگئے تھے۔ میں حال ہی میں نصیرات سول ڈیفنس سنٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ یہ وحشیانہ حملہ  دنیا کو اس بات کا پیغام دیتا ہے ہے کہ غاصب صہیونی دشمن انسانی خدمت فراہم کرنے والوں کو قتل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

مختصر لنک:

کاپی