چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس کا شمالی غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام اور نسل کشی فوری روکنے کا مطالبہ

پیر 23-دسمبر-2024

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے شہید کمال عدوان ہسپتال پر جاری صہیونی بمباری کا حوالہ دیتے ہوئے شمالی غزہ کی پٹی میں وحشیانہ صہیونی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے انہیں "انسانیت کے خلاف بے مثال جرم” قرار دیا۔

نے ایک بیان میں کہا کہ  "فاشسٹ قابض ریاست شمالی غزہ کی پٹی کی گورنری کے علاقوں خاص طور پر جبالیہ، اس کے کیمپ اور بیت لاہیہ میں وحشیانہ بمباری اور منظم تباہی جاری رکھے ہوئے ہے”۔

انہوں نے زور دیا کہ قابض فوج پناہ گاہوں اور سکولوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بیت لاہیہ کے شہید کمال عدوان ہسپتال پر اپنی بمباری پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ قابض فوج بیماروں، زخمیوں اور بے گھر ہونے والوں کے ہسپتال کو خالی کرنے کی دھمکی دیتی ہے جو کہ ایک بے مثال نسل کشی کا جرم ہے۔

حماس نے عرب ممالک، عالم اسلام  اور دنیا کے آزاد لوگوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں وحشیانہ نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری اقدام کریں اور ہر طرح سے دباؤ ڈالیں”۔

مختصر لنک:

کاپی