چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس، اسلامی جہاد ،عوامی محاذ ک قاہرہ میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال

اتوار 22-دسمبر-2024

قاہرہ – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘، اسلامی جہاد، اور پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کے رہ نماؤں کے وفود نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں  انہوں نے غزہ میں جاری صہیونی جارحیت اور بالواسطہ پیش رفت پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں جنگ بندی کے لیے سرگرم ثالث برادران کے ساتھ جنگ ​​بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے اور علاقائی سطح پررونما ہونے والی تبدیلیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں تینوں جماعتوں کی قیادت نے فلسطینی عوام کے دکھ اور درد اور صہیونی دشمن کی طرف سے چوبیس گھنٹے کیے جانے والے جرائم، بے گھر کرنے کے منصوبوں اور نسل کشی کے جرم کے سامنے فلسطینی عوام کی استقامت اور ثابت قدمی پر بات کی۔

قائدین نے مزاحمت کی کارکردگی، اس کی معیاری کارروائیوں اور ہمارے بہادر مجاھدین کی کارروائیوں کےعظیم مناظر کو بھی سراہا جو دشمن کو روزانہ مادی اور انسانی نقصانات پہنچاتے ہیں۔

تینوں جماعتوں نے جنگ بندی کے مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا گیا کہ ہر کوئی فلسطینی عوام کے خلاف جاری صہیونی جارحیت روکنے کا خواہاں ہے مگر صہیونی ریاست بالخصوص اس کی انتہا پسند حکومت غزہ میں نسل کشی کی جنگ روکنے میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔

تینوں جماعتوں کی قیادت نے غزہ کی پٹی کی انتظامیہ کے لیے کمیونٹی سپورٹ کمیٹی کے منصوبے میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور سب نے اس منصوبے کی تکمیل میں مصری کوششوں اور کمیٹی کی تشکیل کے لیے عملی اقدامات شروع کرنے کی اہمیت کو سراہا۔

تینوں جماعتوں نے اپنےعوام  کے خلاف جارحیت اور جنگ بندی کے مذاکرات سے متعلق تمام پیش رفت پر مشاورت اور ہم آہنگی کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مختصر لنک:

کاپی