غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ یمن کے خلاف صیہونی دہشت گردانہ جارحیت ایک خطرناک دہشت گردی ، فلسطین اور عرب خطے کے خلاف جارحیت کی توسیع ہے۔
جمعرات کو مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والے ایک پریس بیان میں حماس نے "برادر یمن کے خلاف صہیونی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔ بیان میں کہا گیا کہ یمن کے دارالحکومت صنعا اور حدیدہ کی بندرگاہ میں شہری اور سروسز تنصیبات بمباری کو فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت اور شام اور عرب خطے پر ہونے والی جارحیت کی توسیع قرار دیا۔
حماس نے مزید کہا کہ "ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ مجرم دشمن ہمارے لوگوں یا ہمارے علاقے کے لوگوں کے حوصلے پست نہیں کرے گا۔ یہ جارحیت یمن کے عزم اور حوصلے نہیں توڑ سکے گی۔
حماس نے اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے یمنی شہریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی سرزمین پر بہنے والا خون غاصب صہیون فاشسٹ دشمن کے خاتمے اور فلسطین سمیت پورے خطے کی استعماری قوتوں سے آزادی کی راہ ہموار کرے گا۔
خیال رہے کہ جمعرات کی صبح قابض صہیونی فوج نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور الحدیدہ شہر میں درجنوں فضائی حملے کیے تھےجن میں نو شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔