چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس کا اقوام متحدہ کی طرف سے فلسطینی حق خود ارادیت کی حمایت کا خیر مقدم

جمعرات 19-دسمبر-2024

مقبوضہ بیت المقدس – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک ’حماس‘ نے اقوام متحدہ کی طرف سے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت پر مبنی قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔ حماس اقوام متحدہ کی قراردادوں پر ان کی روح کے مطابق عمل درآمد کی ضرورت پت زور دیا تاکہ غاصبانہ تسلط ختم کیا جائے اور فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموارہو۔

حماس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی توثیق کرنے والی قرارداد کو ایک سو 72 ممالک کی اکثریت سے منظور کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اس فیصلے کو عالمی اتحاد اور فلسطینی کاز کے انصاف پر یقین کا اظہار اور امریکی انتظامیہ کی قیادت میں قابض ریاست اور مجرمانہ پالیسیوں کو مسترد کرنے کا اظہار سمجھا گیا۔

انہوں نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اس کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر منصفانہ امریکی مرضی کو ختم کریں اور ان فیصلوں کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

مختصر لنک:

کاپی