چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا ایک اور خونی دن، 38 فلسطینی شہید، 203 زخمی

بدھ 18-دسمبر-2024

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

فلسطینی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 قتل عام کیے ہیں جن میں 38 فلسطینی شہید اور 203 زخمی ہوئے  ہیں۔

وزارت صحت نے کہا ہے کہ  سات اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 45,097 فلسطینی شہید اور 107,244 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے کہا کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی زخمی اورشہداء کی لاشیں موجود ہیں تاہم اسرائیلی فوج کی طرف سے کھڑی کی گئی پابندیوں کی وجہ سے ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

مختصر لنک:

کاپی