چهارشنبه 30/آوریل/2025

رفح میں مجاھدین کے حملے اسرائیلی افسر اور سپاہی ہلاک

بدھ 18-دسمبر-2024

رفح – مرکزاطلاعات فلسطین

قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح میں مزاحمتی حملے میں ایک افسر اور ایک فوجی ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔

قابض فوج کے ترجمان نے جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح لڑائیوں میں ایک اسرائیلی افسر اور فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک پلاٹون کمانڈر شامل ہے جونہال بریگیڈ میں میجر کے عہدے پر تھا۔

عبرانی میڈیا کے مطابق مزاحمت کاروں نے قابض فوج کی ایک عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے وہ ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ رفح میں قابض افواج کے حملے کو 7 ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی مزاحمت کار قابض افواج کا مقابلہ کر رہی ہے اور ان پر براہ راست حملے کر رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی