جمعه 07/فوریه/2025

غزہ: اسرائیلی قاتلانہ حملے میں دیر البلح کے میئر سمیت 10 فلسطینی شہید

اتوار 15-دسمبر-2024

دیر البلاح مرکزاطلاعات فلسطین

قابض اسرائیلی فوج نے دیر البلح کے میئر ذیاب اللوح کو ایک قاتلانہ حملے میں بمباری کرکے شہید کردیا۔ قابض فوج نے انہیں  وسطی غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلح میں میونسپل ہیڈ کوارٹر پر بمباری میں شہید کیا۔ اس وحشیانہ قتل عام میں 11 شہری شہید ہو گئے۔

ہمارے نامہ نگارکا کہنا ہے کہ قابض فوج کے جنگی طیاروں نے دیر البلح میونسپلٹی کی عمارت پر بمباری کی جس کے نتیجے میں میئر سمیت 11 شہری ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی تباہی کی جنگ کے آغاز کے بعد سے، بہت سے میئر اور ان کے ملازمین بلدیہ کی طرف سے فراہم کردہ خدمات کو ختم کرنے کی قابض کوششوں کے حصے کے طور پر شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قتل عام کے شہداء میں میئر ذیاب اللوح کے علاوہ دو بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی