دوشنبه 20/ژانویه/2025

حماس کا اسرائیل سے غزہ کے حوالے سے یواین قرارداد پر پابند کرانے کا مطالبہ

جمعرات 12-دسمبر-2024

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے پر مبنی اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد کرنے کے لیے اسرائیل کو پابند بنائے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز جنرل اسمبلی میں غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے پر مبنی قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا تھا تاہم امریکہ اور اسرائیل نے یہ قرارداد مسترد کردی تھی۔

حماس نے اس قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا مطالبہ کرے اور قابض اسرائیلی اسرائیل کو اس پر عمل درآمد کا پابند بنانے کے لیے اس پر دباؤ ڈالے۔

جمعرات کو ایک پریس بیان میں حماس نے نسل کشی کی جنگ کے تمام مراحل میں اپنے ردعمل کہا کہ غزہ میں مسلسل 14 ماہ سے  منظم نسل کشی جاری ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری صہیونی ریاست پر جارحیت بند کرانے کے لیے دباؤ ڈالے۔

حماس نے کہا کہ "جنگی مجرم نیتن یاہو اوراس کے فاشسٹ وزراء نے تمام کوششوں اور فیصلوں کو نظر انداز کیا۔ اس نے امریکی انتظامیہ کی مکمل حمایت اور مدد سے بے گناہ شہریوں کے خلاف قتل عام کی وحشیانہ جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ اس مجرمانہ جارحیت پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے”۔ حماس نے عالمی برادری ، عرب، عالم اسلام اور فعال ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض حکومت کو اس قرارداد پر عمل درآمد کے لیے پابند کرنے کے لیے کام کریں،جو غزہ کی پٹی میں وحشیانہ نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کرنے والے عالمی ضمیر کا اظہار ہے”۔

مختصر لنک:

کاپی